یورپی یونین بارے وزیراعظم کے بیان پر میرے موقف کے حوالہ سے غلط بیانی کی گئی ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین

67

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ یورپی یونین بارے وزیراعظم کے بیان پران کے موقف کے حوالہ سے غلط بیانی کی گئی ہے۔ جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ میڈیا نے بدھ کوہونے والی پریس کانفرنس میں یورپی یونین بارے وزیراعظم کے بیان پران کے موقف کے حوالہ سے غلط بیانی کی ہے۔

وزیرخزانہ نے ٹویٹ کے ساتھ ویڈیوکلپ بھی شئیرکی ہے جس میں وزیرخزانہ نے یورپی یونین بارے وزیراعظم کے بیان سے متعلق سوال پر واضح اندازمیں کہا ہے کہ ”ہمارے دواہم برآمدی مقامات میں امریکہ اوریورپی یونین ہے جہاں ہماری 62 فیصدسے لیکر64 فیصدتک برآمدات جاتی ہیں۔ی

ورپی یونین نے جومراسلہ بھیجا اس پروزیراعظم نے اپنے جذبات کااظہارکیاہے کہ جب مقبوضہ کشمیرمیں سب ہورہاتھاتو آپ کہاں تھے،وزیراعظم نے یورپی یونین سے کہاہے کہ ہماری اوپراس طرح کی قدغنیں نہ لگائیں کہ ہم کیاکہہ سکتے ہیں اورکیانہیں۔میرانہیں خیال کہ ہمیں ڈرنا چاہیے کہ یہ (یورپی یونین) ہمارے ساتھ کیا کریں گے، اگرہم اپنی قومی خودمختاری کوگروی رکھیں گے اورکہیں کہ جویہ لوگ (یورپی یونین) والے کہیں ہم بھی وہ کہیں توپھربطورقوم ہمیں ہاتھ اٹھانا چاہیے۔

میرے خیال میں یہ ہمارے وزیراعظم کاحق ہے کہ اگروہ مناسب سمجھیں تواپنی رائے کااظہارکریں کیونکہ دوہرے معیارات موجود ہیں۔ایک طرف کشمیرمیں بھارت یکطرفہ کارروائیاں کررہاہے تو اس پر(یورپی یونین کا)کوئی ردعمل نہیں آتا اوردوسری جانب ہم نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا توہمیں خط لکھ دیا۔اس پروزیراعظم نے عوامی طورپراپنے ردعمل کااظہارکیا،میں نے وزیراعظم کے بیان کی روح کوبیان کیاہے“۔