33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین نے ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایپل اور...

یورپی یونین نے ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایپل اور میٹا پر 700 ملین یورو جرمانہ عائد کر دیا

- Advertisement -

برسلز۔24اپریل (اے پی پی):یورپی یونین نے ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر 700 ملین یورو جرمانہ عائد کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کمیشن نےامریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو500 ملین یورو ( 570 ملین ڈالر ) جرمانہ عائد کیا جب کمپنی نے ڈویلپرز کو اپنے ایپ سٹور کے باہر صارفین کو سستے سودوں تک رسائی حاصل کرنے سے روک دیا۔

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پرمیٹا کے ’’پے اینڈکانسینٹ ‘‘ کے نظام پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو 200 ملین یورو کا جرمانہ بھی کیا۔ یہ جرمانے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ ( ڈی ایم اے ) کے تحت سب سے پہلے گزشتہ سال نافذ ہوئے، جس نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیک فرمز کو یورپی یونین میں مقابلہ کرنے پر مجبور کیا۔ یورپی کمیشن نے ایپل اور میٹا کو متواتر جرمانے کی ادائیگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میٹا اور ایپل 60 دنوں کے اندر جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتا تو جرمانے مزید بڑھ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

یورپی کمیشن کی صاف، انصاف اور مسابقتی منتقلی کے لئے پہلی ایگزیکٹو نائب صدر اور مسابقتی کمشنر ٹیریسا ربیرا نے بیان میں کہا ہے کہ جرمانے ایک مضبوط اور واضح پیغام ہیں اور بلاک نے مضبوط لیکن متوازن نفاذ کی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے میکسیکو کے دورے کے دوران اس بات کی تردید کی کہ ان جرمانوں کا امریکی صدر کی تجارتی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یورپی یونین کےمسابقتی قوانین سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں۔

تاہم ایپل نےبیان میں ان فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانے کے خلاف اپیل کرے گا۔میٹا نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا کہ اس نے چینی اور یورپی کمپنیوں کو مختلف معیارات کے تحت کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کامیاب امریکی کاروباروں کو مفلوج کرنے کی کوشش کی ۔

یورپی یونین کے ترجمان تھامس ریگنیئر نے کہا کہ ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ کمپنی کا مالک کون ہے۔ ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کمپنی کہاں واقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چینی کمپنی ہو، یہ ایک امریکی کمپنی ہو، یا یہ ایک یورپی کمپنی ہو، آپ کو یورپی یونین کے قوانین کے مطابق کام کرنا پڑے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں