24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کا غزہ میں نئی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ

یورپی یونین کا غزہ میں نئی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ

- Advertisement -

برسلز۔19مارچ (اے پی پی):یورپی یونین نے غزہ میں نئی کشیدگی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ کرائسز مینجمنٹ کی سربراہ حجا لحبیب نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں نئے سرے سے جاری کشیدگی تباہ کن ہے، شہریوں نے ناقابل تصور تکالیف برداشت کی ہیں، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی شروع ہونی چاہیے، مزید جانی و مالی نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی پر واپس جانا ضروری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس جنگ بندی کو جلد از جلد بحال ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں