لندن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) یورپ و ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے مستقبل میں سرکاری اخراجات میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ کمی کے بعد 1211.08 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے جو 3 جون کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔