یوم آزادی پر واپڈا ہاﺅس میں تقریب ،ممبر(پاور) واپڈا نے پرچم کشائی کی
واپڈا کے سینئر آفیسرز ، ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کے علاوہ واپڈا سکولز کے طلباءو طالبات شریک ہوئے
لاہور۔14 اگست (اے پی پی )یوم آزادی کے موقع پر یہاں واپڈا ہاﺅس میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پاور بدرالمنیر مرتضیٰ نے پرچم کشائی کی ۔بعد ازاں واپڈا سکولز کے طلباءو طالبات نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے ہم آہنگ ہوکر قومی ترانہ پیش کیا ۔ممبر (فنانس ) انوارالحق ، ایڈوائزر (پراجیکٹس) ناصر حنیف، جنرل منیجر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) شعیب تقی ، واپڈا کے سینئر آفیسرز اور دیگر ملازمین بڑی تعد اد میں موجود تھے ۔تقریب میں واپڈا سکولز کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ا ور آزادی کی اہمیت اور ملک کی تعمیر کے لئے ذمہ داریوں کے حوالے سے تقاریر کیں۔ مہمانِ خصوصی نے تقریب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واپڈا سکولز کے طلباءو طالبات اور اساتذہ کی تعریف کی اور انہیں تحائف پیش کئے جبکہ واپڈا ملازمین کے یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ان میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا ہاﺅس پر یومِ آزادی کی مناسبت سے خصو صی طور پر تیار کیا گیا ایک بہت بڑا قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا ہے ،اس پرچم کی لمبائی 100 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے جبکہ اِس کا وزن 180 کلو گرام ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66076