اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج یوم استحصال کا یہ دن ہندو بالادست ریاست ہند کی طرف سے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے طور پر منایا جارہا ہے جس نے کشمیر میں دہشت گردی کا راج روشن کیا۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کر رہی ، بچوں کو یتیم کیا جا رہا ہے، جوان اور بوڑھے ذبح کیے گئے اور ان کے گھروں میں دھاکیں پڑ گئیں۔ دنیا اب بات کر رہی ہے یوم استحصال کی۔