24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل...

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وحیدحسن گوندل نے کی،میونسپل افسران،ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی ریلی میں شرکت کی،شرکا نے جو بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

ان پر کشمیرمیں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم اور بربریت کیخلاف نعرے درج تھے،مقررین نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں