یوم شہدائے کشمیر پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف

157

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور 1931 میں اس دن اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان شہدا نے شہادت کو گلے لگانے کا انتخاب کیا لیکن ڈوگرہ راج کے جبر کے سامنے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ کشمیریوں کے ڈی این اے میں سرایت کر چکا ہے،اگرچہ ظالم بدل چکے ہیں لیکن کشمیریوں کی ان سے مخالفت اٹل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تقدیر اور اپنے مقصد کے حق پر پختہ یقین ہے جو اندھیرے میں بھی راستے کو روشن کرتا رہتا ہے۔