یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے، چار ماہ کے بعد کی تاریخ الٹی میٹم نہیں ، مانگا گیا مزید وقت ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

66
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے، اس بیانیے کے ساتھ صرف وہی کھڑے ہیں جو ان کے شریک جرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوں چوں کے مربہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے، اس بیانیے کے ساتھ صرف وہی کھڑے ہیں جو ان کے شریک جرم ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ تاریخ پہ تاریخ دیتے درباریوں کا لانگ مارچ محض ایک لطیفہ ہے، موروثی غلام، بکاؤ لیڈر اور جی حضوری کرتے ہوئے درباریوں کے سہارے لانگ مارچ نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے عمران خان جیسا جگر اور ٹائیگرز جیسی ہمت چاہیے ہوتی ہے، چار ماہ کے بعد کی تاریخ حکومت کو الٹی میٹم نہیں بلکہ کرپٹ الائنس نے مزید 4 ماہ کا وقت مانگا ہے۔