یوم یکجہتی کشمیر پورے قومی جذبے کے ساتھ منائیں گے ، مریم اورنگزیب

222
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا دن کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والے بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعہ جموں و کشمیر پر ریاست پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور جذبے اور ولولے سے منایا جا رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی ہیں اور الیکڑانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔