یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے کا واقعہ میں 47 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ، ایک پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، دفتر خارجہ

175
سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا،دفتر خارجہ کے ترجمان

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روز کشتیوں کے الٹنے کے واقعات کے بعد بچائے جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک پاکستانی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس مرحلہ پر ہم ہلاک یا لاپتہ پاکستانی شہریوں کی حتمی تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستان کا سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں ہے جو براہ راست تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ کے حکام بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں سے ملنے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے کریٹ پہنچ گئے ہیں۔یونان میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ نے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو)کو فعال کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے یونان میں پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو مندرجہ ذیل ٹیلی فون/ای میل فون نمبر: 0519207887،ای میل: [email protected] پر سی ایم یو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاپتہ پاکستانیوں کے اہل خانہ مندرجہ بالا فون نمبر پر تفصیلات کے لیے سفارت خانہ پاکستان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔