ٹانٹن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے سمرسیٹ کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری جڑ دی، تین روزہ میچ میں یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے۔ یونس خان کی یہ 53 ویں فرسٹ کلاس سنچری ہے۔