35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا میںڈیجیٹل دورکی فوٹو جرنلزم کےعنوان سے فوٹو گرافی نمائش...

یونیورسٹی آف سرگودھا میںڈیجیٹل دورکی فوٹو جرنلزم کےعنوان سے فوٹو گرافی نمائش کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 13 مئی (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کمیونیکیشن و میڈیا سٹڈیز نےعالمی یومِ آزادی صحافت کے تسلسل میں ڈیجیٹل دورکی فوٹو جرنلزم کے عنوان سے فوٹو گرافی نمائش کا انعقاد کیا۔نمائش کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور چیئرمین شعبہ ڈاکٹر مدثر حسین شاہ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران، پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا، طلبہ کے تخلیقی کام کو سراہا اور ان کی بصری کہانی بیان کی مہارت کی تعریف کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فوٹو جرنلزم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بہادر فوٹو جرنلسٹ ہر قسم کی صورتحال میں پہنچتے ہیں

اور اپنے لینز کے ذریعے طاقتور کہانیاں قید کرتے ہیں۔ڈاکٹر قیصر عباس نے اس موقع پر یونیورسٹی کے اس وژن کا بھی ذکر کیا کہ شعبہ کمیونیکیشن و میڈیا سٹڈیز کو ایک مکمل سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں فوٹو جرنلزم کو بطور ایک خصوصی مضمون پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ میڈیا سٹڈیز جیسے مارکیٹ سے متعلقہ شعبہ جات پر توجہ دیں تاکہ طلبہ کو 21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔یہ نمائش اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ تھی،طلبہ نے تصاویر کے ذریعے خاص طور پر مساوی اور پائیدار ترقی، تعلیم سب کا حق، صنفی مساوات، اور صحت و بہبود کے اہداف کی عکاسی کی۔

- Advertisement -

نمائش میں فوٹو جرنلزم انسٹرکٹر آغا رضوان علی، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر صائمہ کوثر، ڈاکٹر عبدالرحمٰن قیصر، انچارج پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز محمد عثمان، پبلک ریلیشنز آفیسر فیصل جاوید، قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں