سرگودھا۔ 05 نومبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے ٹرانسپورٹ انچارج دفتر تعلقات عامہ و مطبوعات محمد عثمان کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ آفیسر سید تنویر حسین شیرازی کے بہنوئی سید حسن عسکری کاظمی (سکاٹ لینڈ) کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ آفیسر سید تنویر حسین شیرازی، افسر تعلقات عامہ فیصل جاوید، ٹرانسپورٹ سپروائزر مظہر اقبال، فوٹو گرافر طیب الرحمن، کیمرا مین ظہیر بابر اور ڈرائیور اعجاز کلیار بھی موجود تھے۔
تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج تعلقات عامہ ومطبوعات محمد عثمان نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی بیماری کا مرادنہ وار مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اجلاس میں مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔