30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف ہری پور کے ریسرچ اسکالر عرفان نعمت نے پی ایچ...

یونیورسٹی آف ہری پور کے ریسرچ اسکالر عرفان نعمت نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور کےریسرچ اسکالر عرفان نعمت نے "ایموشنل انٹیلیجنس، ٹرانسفارمیٹوی لیڈرشپ اور اساتذہ کی کارکردگی کے باہمی تعلق” کے موضوع پر اپنا پی ایچ ڈی مقالہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، اس تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع حال ہی میں ہوا، جس میں ان کی سپروائزر یونیورسٹی آف ہری پور کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صدف ایوب تھیں

جبکہ بیرونی ممتحن کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران یوسف (ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی) اور پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس خان (ہزارہ یونیورسٹی) نے انجام دیے۔تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں پروفیسر ڈاکٹر عمارہ گل اور ڈاکٹر امبرین اشفاق نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

شعبہ تعلیم کے فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر عرفان نعمت اور ان کی سپروائزر ڈاکٹر صدف ایوب کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تحقیق اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583649

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں