23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں...

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ (آج) ہوگا

- Advertisement -

سرگودہا۔9ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ آج 10 ستمبر بروز اتوار ہوگا۔ ضلع سرگودہا میں دو سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ ان سنیٹرز میں یونیورسٹی آف سرگودہا اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے طالبات چاندنی چوک شامل ہیں۔

جہاں تین ہزار 121 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔ جامعہ سرگودہا میں طالبات جبکہ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج میں لڑکوں کا سنٹر بنایا گیا ہے۔ ڈ پٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے ٹیسٹ کے موقع پر طلبہ وطالبات اور ان کے ہمراہ آنے والے والدین کے لئے بہترین انتظامات کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ والدین کے بیٹھنے اور انہیں پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جائے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بینرز بھی لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دونوں سنٹرز پر ہیلتھ بوتھ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں