یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک

114

کیف ۔18جنوری (اے پی پی): یوکرین کے دارالحکومت کیو کے مضافاتی علاقے بروواری میں ہیلی کاپٹر کنڈرگارٹن اور ایک رہائشی عمارت کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔اس واقعہ میں وزیر داخلہ اور تین بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی پولیس سروس کے سربراہ ایگور کلیمینکو نےاپنے بیان میں کہا کہ بروواری میں ریاستی ایمرجنسی سروس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی اور ان کے نائب اول یوجینی ینن ہلاک ہو گئے ۔ کیف کے گورنر اولیکسی کولیبا نے حادثے میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 15 بچوں سمیت 29 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے میں سے 9 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ۔\932