22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی...

یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی ہمارے لیے خطرہ ہے، روس

- Advertisement -

ماسکو ۔13مارچ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی اس کے لیے خطرہ ہے۔العربیہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی وفد نے ریاض میں ہمارے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ روس کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاض میں جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ ملاقات ہوئی تو ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی خارجہ پالیسی کی بنیاد امریکی قومی مفادات کا تحفظ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکی سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے بھی اپنے قومی مفادات ہیں اور وہ ان ممالک کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جن کے اپنے قومی مفادات ہیں اور وہ دوسروں کی مثال پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ ہمارے اختلافات چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں جنگ میں تبدیل نہیں ہونے چاہئیں ، اگر ہمیں مشترکہ مفادات ملتے ہیں تو انہیں ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنے کے موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں