35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوگنڈا کے نیشنل پار ک میں فائرنگ سے برطانوی سیاح سمیت 3افراد...

یوگنڈا کے نیشنل پار ک میں فائرنگ سے برطانوی سیاح سمیت 3افراد ہلاک

- Advertisement -

کمپالا۔18اکتوبر (اے پی پی): یوگنڈا کے ملکہ الزبتھ نیشنل پارک میں فائرنگ سے 1 برطانوی سیاح سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق یوگنڈا وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان بشیر ہنگی نے بتایا کہ کو کوئین الزبتھ نیشنل پارک میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے کے دوران 3افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں 2 سیاح اور ایک گائیڈ تھے۔انہوں نےبتایا کہ سیاحوں کا تعلق برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے تھا جبکہ ان کا گائیڈ یوگنڈا سے تھا۔

انہوں نےبتایا کہ دہشت گردوں نے سیاحوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی جلا دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس مشتبہ باغیوں کا تعاقب کر رہی ہےاور ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر سے کام لیں اور تفتیشی عمل کو مکمل ہونے دیں ۔مزید براں برطانیہ کے دفتر خارجہ نے یوگنڈا کے لیے اپنے سفری مشورے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حملہ آور ابھی تک فرار ہیں اگرآپ اس علاقے میں ہیں تو آپ کو چوکنا رہنا چاہیے اور مقامی سیکیورٹی حکام اوریا اپنے ٹور آپریٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں