مورسیل۔12فروری (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف کو شکست دے کر مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فرانس کے مشہور شہر مورسیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
پیلس ڈیزسپورٹس ڈی مارسیل میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے نامور ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی فاتح فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔