33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںیو ای ٹی پشاور میں البرہان کے حوالے سے تعارفی نشست کا...

یو ای ٹی پشاور میں البرہان کے حوالے سے تعارفی نشست کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی صدارت میں البرہان کے حوالے سے ایک تعارفی نشست کا انعقاد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں کیا گیا ۔ڈاکٹر علائو الدین نے سٹیج کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد طلبا ، اساتذہ و دیگر سٹاف کے ساتھ البرہان کا تعارف اور اس کے تحت پڑھائی جانے والی کورسز و دیگر خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

یو ای ٹی پشاور میں ڈاکٹر محمد اسماعیل ، ممبر مرکز شوریٰ البرہان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارمیسی ، یونیورسٹی آف پشاور نے شرکاء کو البرہان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ البرہان کا قیام 2016 میں بانی مفتی سید عدنان کاکا خیل کے زیر سرستی اسلام آبا د عمل میں لایا گیا تھا اور اب اللہ کے کرم سے پاکستان کے تقریباتمام بڑے شہروں کے میں اس کے کیمپسز موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ البرہان پاکستان کا ایک اسلامی تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کو تعلیم، روحانی رہنمائی اور سماجی خدمات کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ یہ ادارہ قرآن، حدیث، سیرت، اور فقہ کی تعلیم فراہم کرتا ہے ۔ یہ ادارہ مرد و خواتین، بچوں ،پیشہ ور افراد اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے علم دین کی کلاسز پیش کرتا ہے اور ان کی کردار ساز ی میں مدد کرتا ہے۔ یہ ادارہ فلاحی خدمات بھی انجام دیتا ہے، اور اس وقت ہزاروں طلبہ کو آن سائٹ اور آن لائن تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ البرہان کے تحت پڑھائی جانی والی تمام کورسز وفاق المدارس سے منظور شدہ ہیں ۔انہوں نے اپنے پرزنٹیشن میں البرہان کے تحت پڑھائے جانے والے کورسز اور مجالس پر روشنی ڈالی۔وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دنیا فانی ہے اور ایک دن ہم سب نے رخصت ہونا ہے، ہم دنیا کے کاموں اور روزگاروں میں اتنا مصروف ہوجاتے ہیں کہ آخرت کو بھو ل جاتے ہیں۔ دنیا بھی ضروری ہے تاہم ہمیں اپنے کاموں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پر توجہ دینی چاہیے اور آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ، ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمد گل، ڈین مکینیکل، کیمیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ ، پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ، ایڈوائز فنانس، ڈاکٹر خضر اعظم خان، رجسٹرار ،شاہد نواز ،ٹریژرر، انجینئرنگ یونیورسٹی فیکلٹی ، سٹاف ، البرہان کے عہدیداران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں