یکم جولائی سے آنے والے نئے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی، سعودی حکام

451
Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی خدمات کے پلیٹ فارم (مساند)نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے آنے والے نئے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی۔

مساند کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اسے دستاویزی شکل دینا چاہتا ہے۔مساند کے مطابق ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے گھریلو ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی منتقلی کرنا بھی ممکن ہے اور آجر کو گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں آسانی بھی ہوگی۔

مساند نے کہا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے گھریلو ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی ہوسکے گی اور مساند پلیٹ فارم پر اس حوالے سے کفیل کی جانب سے تنخواہ کی گھریلو ملازمین کو منتقلی کا ایک ریکارڈ بھی بنتا رہے گا۔ نئے اقدام کے حوالے سے مساند نے اپنا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جہاں سے مزید تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔