اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):اسلام آبادمیں سنگل ڈوزویکسین کین سائینوبائیومیں عمرکی حد70سال کردی گئی ہے۔وزارت صحت کے حکام مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سنگل شاٹ ویکسین آرایچ سی ترلائی مرکزسےلگوائی جاسکتی ہے۔
حکام کے مطابق ترلائی سینٹرسنگل ڈوزویکسین کااسلام آبادمیں واحدمرکزہے۔جہاں سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت اب 70سال کےفردکوبھی حاصل ہے۔