اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمر امین گنڈاپور کے بارے میں فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمن کو واضح شکست کا سامنا تھا، ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو اس بنیاد پر نااہل قراردیا گیاکہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے،ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں۔