اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید جیسے سپوتوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ 6 ستمبر ہمیں یہ سبق بھی یاد دلاتا ہے کے مشکل چاہے کتنی بڑی ہو، جب قوم یکجا ہو جائے تو ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتی ہے،وطن کی مٹی گواہ رہنا۔