،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پی ٹی وی سے گفتگو

78

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری پالیسی بھی ہے اور ترجیح بھی۔ پاک افغان سرحد پر ہونے والا سانحہ انتہائی قابل افسوس ہے جس کی وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت ہم سب نے شدید مذمت بھی کی ہے اور افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کر کے ہم نے اپنا اختجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نکتہ اعتراض“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن پر رابطے کے بعد سیز فائر ہو چکا ہے۔