،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑکا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میںگریڈ 17کی تمام خالی آسامیوں کو جلد پرکیاجائے گا۔ بدھ کو یہاںسینٹ کی قائمہ کمیٹی کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں بھرتیوں کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا اور گریڈ …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میںگریڈ 17کی تمام خالی آسامیوں کو جلد پرکیاجائے گا۔ بدھ کو یہاںسینٹ کی قائمہ کمیٹی کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں بھرتیوں کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا اور گریڈ 18اور 19کی آسامیاں عدالتی حکم امتناعی کے باعث بعد میں پرکی جائیں گی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مساوی نمائندگی فراہم کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply