،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

142

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیغمبر آخری الزمان حضرت محمد کی عظمت اور ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ہفتہ کو یہاں دربار گولڑہ شریف کے سجادہ نشین و منتظمین کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہم جان ،مال اور ہر چیز قربان کرسکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور ناموس رسالت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ پاک وطن اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفےٰپر نازل ہوئی اور یہ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے۔