،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کاکوئٹہ ورکرز کنونشن سے خطاب

83

کوئٹہ ۔ 10 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ اقتصادی حالت کو بہتربنانے اورملک کو قرضوں کی دلدل سے نجات دلانے کیلئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے اصولوں اورشاعر مشرق ڈاکٹرمحمد اقبال کے فلسفے پرعمل کرکے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنادینگے’ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آنے اولے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزکرکے اپنے منصوبے کو ازسرنومنظم کریں’ کوئٹہ کے شہریوں کی تعاون کی بدولت کوئٹہ میٹروپولٹین کارپویشن کا اگلا میئرپاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے دفتر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے صدر ملک غفار کاکڑ،جنرل سیکرٹری غفاررند ،عبدالباری بڑیچ ،ایوب ترین ،ملک جعفراوردیگرعہدیدان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھیں۔قاسم خان سوری نے کہاکہ کوئٹہ کے لوگ وزیراعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف سے محبت اورعقیدت رکھتے ہیں بدقسمتی سے ماضی میں کوئٹہ سے شہریوں کورنگ ونسل اور زبان کی بنیادپر تقسیم کرکے آپس میں لڑایا گیا حالانکہ کوئٹہ کے عوام نے امن سے قیام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں بہت جلد شوکت خانم ہسپتال کاقیام عمل میں لایاجائے گا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں ہسپتالوں کانظام ٹھیک اورتجاوزات خاتمہ کرکے صفائی مہم کے تحت کوئٹہ کو ایک بار پھر حقیقی معنوں میں لٹل پیرس بنیادینگے ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کاسپیکر منتخب کرکے جس اعتماد کااظہارکیاہے کوئٹہ کے شہریوں اورتحریک انصاف کے کارکنوں کی دعاؤںکی برکت سے قومی اسمبلی کوبھرپورانداز میں قوائدوضوابط کے مطابق چلاکر وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر پورا اترونگا۔انہوںنے کہاکہ پروٹوکول کلچر کاخاتمہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہی کے بعد انکی دہلیز پرحل کیے جاسکے ۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اورشبانہ روز محنت اورصبرآمازہ اورتحویل جدوجہد کی بدولت اورکارکنوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج جب پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار ملاتو ادارے تباہ اورملکی معیشت دگرگوں ہے مگروزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوام کوروزگار کی فراہمی کے ساتھ پاکستان کوایک آزاد وخود مختار اورجدید اسلامی فلاحی ریاست بناکر عوام کے خواہشات وامنگوں کی تکمیل کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کرینگے۔