، بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں،حریت رہنما

94

سرینگر۔14اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں ، کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں نوجوانوں کے حالیہ قتل عام کے خلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ حریت رہنماﺅں نے مظاہرین سے خطاب میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل اور جبر واستبداد کی دیگر کارروائیوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اسکے خلاف سخت ردعمل سامنے آئے گا جسکی تمام تر ذمہ داری بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلیوں پر عائد ہو گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احجاجی مظاہروں کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔