، رمضان المبارک میں جنگ بندی کا بھارتی اعلان بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، مشترکہ حریت قیادت

سرینگر۔18مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے اعلان کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی قیادت کشمیریوں کےلئے انسانی ہمدردی کا کوئی جذبہ رکھتی ہے اسے تنازعہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل تلاش …

سرینگر۔18مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے اعلان کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی قیادت کشمیریوں کےلئے انسانی ہمدردی کا کوئی جذبہ رکھتی ہے اسے تنازعہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کرناچاہیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیاکہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ایک مبنی برحق تحریک چلا رہے ہیں جسے کچلنے کیلئے بھارت نے اپنی تمام تر فوجی طاقت میدان میں جھونک دی ہے لہذا محض رمضان کے دوران جنگ بندی کا اعلان ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔