، سینیٹر فیصل جاوید کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ پر ردعمل

92

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتے ہیں، ہمیں باہم مل کر ہی یہ کارنامہ سرانجام دینا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو وہ مقام دلوائیں جس کا ہمارا وطن حقدار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا آرمی چیف کے خطاب کے خلاصے پر مبنی ٹویٹ شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم صمیم، محنت اور دیانت کے ذریعے انشاءاللہ پاکستان کو صف اول کی ریاستوں میں کھڑا کریں گے۔