26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں، شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا ”چین...

، شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا ”چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ۔مواقع کی دنیا“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

- Advertisement -

شکاگو۔ 14 مئی (اے پی پی) امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے امید کی ایک علامت ہے، اس منصوبہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وہ یہاں ”چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ۔مواقع کی دنیا“کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے سنٹرل ایشین پروڈکٹیویٹی ریسرچ سنٹر شکاگو کے اشتراک سے کیا تھا جس میں شکاگو کے تاجروں، تجزیہ نگاروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4925

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں