اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں مختلف علاقوں کے دورے بھی کرتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں بہترسے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دوروں کا پانامہ کے متوقع فیصلے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ بات عمران خان صاحب بھی جانتے ہیں کہ ان کا کیس اس قابل نہیں کہ شریف فیملی کو کوئی نقصان ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ شکست کے بعد اخلاقی فتح تلاش کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48271