- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ جب لاہور میں بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے سر پھوڑے گئے تو اس وقت اعتزاز احسن نے سر پھوڑنے والوں کا ساتھ دیا، تین سال سے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے لیکن کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، ہمارا ساتھ دینے کی بات کرنے والوں نے مشکل حالات میں ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ نہیں دیا، پنجاب میں گزشتہ آٹھ سال سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہے تاہم وہاں بھی کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی پاناما لیکس پر تقریر کے جواب میں سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ اس ایوان نے اتفاق رائے سے قانون سازی کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542
- Advertisement -