اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک میں خوشحالی اور میگا پروجیکٹس پر کام کررہی ہے لیکن دوسری جانب مخالف سیاسی جماعتوں نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کےلئے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست شروع کی ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک میں خوشحالی اور میگا پروجیکٹس پر کام کررہی ہے لیکن دوسری جانب مخالف سیاسی جماعتوں نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کےلئے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست شروع کی ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک معاشی لحاظ سے ٹیک آف کرچکا ہے اور آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں کو خیرباد کہہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دل خراش واقعات کے سوا مجموعی طور پر ملک میں امن وامان کی صورت حال میں اسی فیصد بہتری آئی ہے، 2018ءتک توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔








