
لاہور۔20 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صوبوں کے مابےن پانی کی تقسیم کے 25 سالہ پرانے مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں‘ پانی کی تقسیم کی مانیٹرنگ اور پانی چوری کی روک تھام کےلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے ٹیلی میٹری نظام نصب کیا جارہا ہے‘بلوچستان میں 10برسوں سے تاخےر کے شکار نولانگ ڈےم منصوبہ پر جلد کام شروع ہو ئے گا‘داسو ڈیم کا مسئلہ بھی حل ہونے کے قریب ہے‘بھارت کے ساتھ پانی کے مسائل پر بات چےت کےلئے تیار ہیں‘پاکستان اپنا پورا حق لے گا، 1991 ءکے واٹر اکارڈکو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وہ منگل کو واپڈا ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔