
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام مرکزی عہدیداروں کا الیکشن (آج) منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید اور ان کے ہمراہ وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمٰن، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ڈاکٹر آصف کرمانی، صدیق الفاروق، سینیٹر نہال ہاشمی، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز، رفعت چوہدری، ذیشان چوہدری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔ پا