اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے ،وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا،ملک بھر مےں تعلےم کے شعبے کو بہتربنانے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کےلئے 21 ارب 48کروڑ 64 لاکھ روپے جبکہ پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مندپروگرام کے تحت 20 ارب روپے کا بجٹ مختص کئے ہےں ۔بدھ کو پلاننگ کمےشن کے حکام نے اے پی پی کو بتا ےا کہ کسی بھی ملک کی ترقی مےں خواندگی بہت اہمےت کی حامل ہے کیونکہ تعلےم کے بغےر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلےم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہےں