اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیرا عظم کے ترجما ن و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی عشروں میں پی پی پی نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا،18ویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ سڑکوں صحت تعلیم کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی جو انہوں نے پوری نہیں کی۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی گلیوں اور سڑکوں کی مرمت سے لے کر آج کراچی سرکلر روڈ تک عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور پیپلزپارٹی صرف اور صرف لوٹ مار کر رہی ہے