آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

52

بلفاسٹ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں زمبابوین ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے جبکہ دوسری جانب آئرش ٹیم ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حریف ٹیم کو وائٹ واش کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔