آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

187
آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی،تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔لارا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی۔

ترجمان کے مطابق ون ڈے میچز 4 ،6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے ،سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز12،14اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔