25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںآئر لینڈ کی حکومت کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا...

آئر لینڈ کی حکومت کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے آئر لینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس سے گذشتہ شام ٹیلی فون پر بات کی اور ان کی حکومت کےفلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئرلینڈ کی حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف اسرائیلی وحشیانہ بربریت کا شکار معصوم فلسطینیوں میں امید اور یکجہتی کا پیغام جائے گا بلکہ اس سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور دیگر ممالک کو بھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں