33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآئس کریم پگھلنے کے بعد دوبارہ منجمد کرنے سے زہر آلودہ ہو...

آئس کریم پگھلنے کے بعد دوبارہ منجمد کرنے سے زہر آلودہ ہو سکتی ہے،برطانوی ماہرین صحت

- Advertisement -

لندن ۔ 6 اگست (اے پی پی) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آئس کریم پگھلنے کے بعد دوبارہ منجمد کرنے سے زہر آلودہ ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس کریم پگھل جانے کے بعد اسے دوبارہ منجمد کرنے سے اس میں خطرناک امراض پیدا کرنے والے بیکٹیریا شامل ہوسکتے ہیں جوبعد میں کسی موذی بیماری کا بھی موجب بن سکتے ہیں۔ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ پگھلی آئس کریم کو دوبارہ منجمد کرنے کے نتیجے میں ان میں سیلمونولیا ،ای کولی اور لسٹریا جیسے بیکٹیریا اس میں شامل ہوسکتے ہیں جو خوراک میں زہریلے اثرات پید اکرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=108634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں