آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 54.76 فیصد اضافہ

98
OGDCL
OGDCL

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں 54.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ کمپنی کے مالیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ءسے دسمبر2019ءتک اوجی ڈی سی ایل نے 56.456 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 54.76 فیصد فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اوجی ڈی سی ایل کو36.672 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 13.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ میں کمپنی کے نیٹ سیلز میں تقریباً 34 فیصد اضافی ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں تیل وگیس کی دونئی دریافتوں کے علاوہ چھ کنووں کی کھدائی کی گئی، ضلع کوہاٹ میں چندا ون اورمیلہ 5 میں تیل وگیس کی دریافت میں کامیابی حاصل ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں 40 ہزار846 بیرل یومیہ خام تیل اور990 ایم ایم سی ایف گیس کی پیداوارحاصل کی گئی۔ایل پی جی کی یومیہ پیداوار798 میٹرک ٹن رہی۔کمپنی نے ملک کی مجموعی خام تیل کی پیداوارمیں 46 فیصد اورگیس کی کل پیداوارمیں 29 فیصد حصہ ڈالا۔