آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے دوران 56.756 ارب روپے منافع کمایا

148
OGDCL
OGDCL

اسلام آباد ۔23فروری(اے پی پی)سال2018ءکی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے56.756 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال میں اکتوبر تا دسمبر2018ءکے دوران کمپنی نے گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 20.085 ارب روپے کا زائد منافع کمایا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں اکتوبر تا دسمبر2017ءکے دوران کمپنی نے36.671 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کےلئے دوسری مرتبہ3 روپے یعنی30 فیصد فی حصص کے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔