آئندہ اجلاس میں ایوان کو بچوں کے اغواءاور ان کے اعضاءفروخت کئے جانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کردیں گے،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

120

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواءاور ان کے اعضاءفروخت کئے جانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کردیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ بچوں کو اغواءکرکے ان کے اعضاءفروخت کرنے کے واقعات کا نوٹس لینا چاہئیے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس کے جواب میں بتایا کہ اس حوالے سے معلومات لے کر ایوان کو آئندہ آگاہ کردیا جائے گا۔