آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

76

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان، مردان، کوہاٹ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اوراسلام آباد میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ اوربالائی دیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں پہاڑوں پر مزید برف باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کی صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 5، کراچی 11، پشاور 10، کوئٹہ منفی 5، گلگت 2، مری منفی ایک اورمظفرآباد میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔