آئندہ تعلیمی سال سے پرائمری اور مڈل سکولوں میں ماحولیات سے متعلق ایک جامع نصاب متعارف کرایا جائے گا، مددعلی سندھی

79
Federal Minister Madad Ali Sindhi
Federal Minister Madad Ali Sindhi

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے پرائمری اور مڈل سکولوں میں ماحولیات سے متعلق ایک جامع نصاب متعارف کرایا جائے گا۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ” ایکس "پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم آئندہ تعلیمی سال سے ماحولیات سے متعلق ایک جامع نصاب پرائمری اور مڈل سکولوں میں متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق نوجوانوں میں آگاہی انہیں ملک کی اقتصادی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کیلئے بااختیار بنائے گی۔