24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے دس سال کیلئے یوٹیلیٹی ٹیرف...

آئندہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے دس سال کیلئے یوٹیلیٹی ٹیرف فکس کرے، افتخار احمد شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ نے آئی سی سی آئی میں ملاقات کے موقع پر وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمت میں 67 فیصد اضافے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو سستی بجلی و گیس فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ملک میں صنعت کاری اور برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری طور پر صنعت کاری اور برآمدات کو بہتر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی شعبے کو مشکلات سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا کہ آئندہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے 10 سال کے لیے یوٹیلٹی ٹیرف فکس کرے تاکہ تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور معیشت بحال ہو۔

- Advertisement -

ظفر بختاوری، سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یو بی جی پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خسارے میں چلنے والی تمام یوٹیلٹی کمپنیوں کی جلد نجکاری کرے تاکہ قومی خزانے پر ان کا بوجھ کم ہو اور ان کی کارکردگی بہتر ہو۔ دونوں چیمبرز نے ملک میں سیاسی استحکام پر کی ضرورت پر زور دیا جو کہ معاشی استحکام کے اشد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ نئی حکومت پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کا مرکز بنانے اور اسے ایک مضبوط معیشت بنانے کے لیے کاروبار کرنے میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کو اولین ترجیح دے۔

دونوں چیمبرز نے قریبی تعاون کے ذریعے کاروباری برادری کے اہم مسائل کو حل کرانے اور سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، مقصود تابش، خالد چوہدری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں